لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملین پاؤنڈز کے سرٹیفائیڈ چور ثابت ہونے کے بعد تحریک فساد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے صادق اور امین ہونے کے پرخچے اڑا دیئے ہیں، 190ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی سب سے بڑی چوری ہے، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ڈیل کو انجام تک پہنچایا، عمران خان نے بشری بی بی کے ساتھ ملکر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا اور فیصلہ آنے پر بے شرمی کی ہنسی ہنستے رہے، پی ٹی آئی کا اپنی چوری کو مذہب کا رنگ دینا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ برطانوی ایجنسی این سی اے نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسے واپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے گئے، انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی۔