اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) وفاقی وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز، جسٹس راجہ انعام امین منہاس، جسٹس محمد اعظم خان اور بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان محمد آصف، ایڈوکیٹ محمد ایوب خان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نجم الدین مینگل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔معزز جج کل (بروز سوموار) اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے ،نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 197جسے آرٹیکل 175اے کی ذیلی دفعہ 8کے ساتھ ملا کرپڑھا جائے گا ،کے تحت ،مسٹر جسٹس راجہ نعام امین منہاس اور مسٹر جسٹس اعظم خان کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک سال کے لئے بطورایڈیشنل جج مقرر کردیاہے ،ان کے عہدہ کی مدت حلف برداری کے دن سے شروع ہوگی ، کل ہائی کورٹ بلڈنگ میں دونوں فاضل ججوں کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں چیف جسٹس عامر فاروق ان سے حلف لیں گے،جس کے بعد دونوں معزز جج مقدمات کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیں گے۔