کراچی ( جنگ نیوز) امریکا میں بہت سے بچے نزلے سے ہلاک ہورہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے، جمعہ کو سینٹر برائے تحفظ از امراض کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 سے زائد بچے رواں سیزن میں نزلے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بچوں کی اب تک کی اموات کی تعداد 103 ہوگئی ہے تاہم یہ اس موسم کا ریکارڈ ابھی بھی نہیں ہے۔ اگرچہ ایسے بچوں میں دوسرے مسائل بھی ہوسکتے ہیں لیکن شدید نزلے کی وجہ سے یہ خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ویکسین لینے کے مجازبچوں میں سے صرف 43 فیصد نے ویکسین حاصل کی جو کہ 70 فیصد کے ہدف سے کافی کم ہے اور اگر اس ہدف کو حاصل کرلیاجاتا ہے تو بچوں کی اموات میں تخفیف ممکن ہے۔