اسلام آباد( رانا غلام قادر) ہوشیار خبردار، ملازمین اور صارفین کوآن لائن خطرات سےتحفظ دینےوالا نیٹ ورک خود بھی خطرات سےدوچار ہوگیا-فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم فورٹی او ایس اور فورٹی پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی کرلی گئی-نقص کا فائدہ اٹھاکرڈیوائسز اورسروس میں خلل آسکتا ہے-کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم آف پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی ۔جس کےمطابق نقص سےانتظامی انٹرفیس کنٹرول پینل یاڈیش بورڈ تک انٹرنیٹ سےبراہ راست اوراٹیکرزفورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک غیر مجاز رسائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ نقص کے باعث ہیکرزسسٹم کےاندرونی نیٹ ورکس تک رسائی اورٹارگٹ حاصل کرسکتےہیں،نقص کا فائدہ اٹھاکرڈیوائسز اورسروس میں خلل آسکتا ہے۔سسٹم کی سیٹنگز میں ممکنہ ہیرا پھیری سیکورٹی کنفیگریشنز کو کمزور کرسکتی ہے اورخامی سے انٹرپرائزاورکلاؤڈ بیسڈ سمیت حساس ڈیٹاجبکہ آپریشنز متاثر ہوسکتے ہیں-ایڈوائزری کے مطابق فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپڈیٹس جاری کی ہیں اورفورٹی او ایس آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا پابند آئی پی ایڈریس کے ذریعے کرنے کا مشورہ دیا گیا۔