کراچی (جنگ نیوز) ڈرامائی سنجیدگی سے بھرپور ٹرمپ کی نئی سرکاری تصویر جو ’ایک پیغام دے رہی ہے‘، انگریزی میں ایک کہاوت کہ ’فیس از دی انڈیکس آف مائنڈ‘ جبکہ اردو میں کہا جاتا ہے کہ چہرہ آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ایک آفیشل تصویر پر مباحثہ جاری ہے۔کوئی اسے ’سنجیدہ‘ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے ’بدشگونی‘ کا غماز کہہ رہا ہے۔ لیکن بہر صورت ان کی تصویر کوئی تازہ پیغام دے رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ سرکاری تصویر ان کے چیف فوٹوگرافر ڈینیئل ٹوروک نے اتاری ہے۔ اس میں نو منتخب صدر ایک سخت تاثر پیش کر رہے ہیں جبکہ ان کی آنکھیں ترچھی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے سابق فوٹوگرافر ایرک ڈریپر نے بتایا کہ ʼصدر کی سرکاری تصویر کسی بھی صدر کی اب تک کی سب سے زیادہ شائع ہونے والی اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر ہے۔