• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم، 2 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسیکو کے زرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا،حادثہ میں سوزوکی ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد اس کو کافی نقصان پہنچا ،سوزوکی میں مرغیوں کے پنچے اور پر اس سے متعلق دیگر اشیاء لوڈ تھیں جو حادثہ کے بعد سڑک پر پھیل گئیں ۔حادثہ کے باعث روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیواہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ڈمپر اور سوزوگی میں تصادم کے سبب زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت20 سالہ ارمان اور 18 سالہ سلطان کے ناموں سے ہوئی ۔زخمی دونوں افراد سوزوکی میں سوار تھے ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔حادثہ کی شکار دونوں گاڑیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور تاحال فرار ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید