اسلام آباد (ساجد چوہدری ) 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی اسمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے 38 افسروں کو نوکری سے فارغ کرنے، 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گزشتہ اور رواں ماہ وزارت داخلہ بھجوانے ، ناقص نگرانی پر 4زونل ڈائریکٹروں کو وضاحتی نوٹس جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مجموعی طور پر 182انسانی اسمگلرز گرفتار ، 523ملین روپے کی جائیدادیں ، اکاؤنٹس بھی ضبط کئے گئے۔ یونان کے دو کشتی حادثات میں مجموعی طور پر 346 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دسمبر 2024کے یونان کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی سمگلرز کیخلاف مہم کا آغاز کیا گیا ۔
182 انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 20ایف آئی اے افسران کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔