اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ( DPC) کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس(PSP) کے 20افسروں اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس (PAS)کے 50افسروں کا پینل گریڈ18میں ترقی کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیر یئر پلاننگ ونگ نے پینل تیار کر لئے ہیں۔ گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی دینے کیلئے اجلاس سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کی زیرصدارت ہوگا۔