مانچسٹر (آئی این پی)گرومنگ گینگ میں ملوث تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنادی گئی،پراسیکیوٹر کے مطابق مجرموں نے 1990 میں مغربی یارکشائر میں13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی جج احمد ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے گرومنگ گینگ میں ملوث 3پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنائی۔