کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ٹرمپ اور ایلون کی جارحانہ باتیں قابل غور ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن کا خوف حقیقی ہے ، امریکا اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے ، عالمی استحکام کا انحصار واشنگن اور بیجنگ کے تعلقات پر ہے ۔ شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں بحث جاری ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیسے پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ اس وقت بہت پولرائزڈ ہے اور یہ تمام تر پہلو پولرائزیشن کا ہی نتیجہ ہیں لیکن ان کی اندرونی پالیسی میں صرف ٹیکنالوجی یا امیر ترین لوگوں کا دخل نہیں ہوگا۔ ان کا سب سے بڑا الیکشن پلان امگریشن اور ڈیپوٹیشن آف ایل لیگل امگرینٹس ان امریکہ تھااور کسی حد تک اسی بیانیہ کی وجہ سے انہوں نے الیکشن جیتا ہے اور اس حوالے سے خوف یقینا حقیقی ہے ۔