ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا آپریشن ، سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے واقعات ، اغواء اور بھتہ خوری کے سنگین مقدمات میں مطلوب 2دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2دہشتگرد زخمی ہوگئے۔