اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے 20اور 21جنوری کی سماعت ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ،سات رکنی لارجر بنچ کی عدم دستیابی کے باعث فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔