کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی ایئرپورٹ سے گزشتہ48گھنٹے کے دوران مختلف ممالک جاتے ہوئے مزید67مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق18جنوری کے24گھنٹے کےدوران مزید44افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ جن میں 23 عمرہ ذائرین کا سعودیہ، ساؤتھ افریقہ ورک ویزہ پر 1، ملائشیا وزٹ ویزا کے 2، موریطانیہ وزٹ ویزا 1، عمان ورک ویزا اور وزٹ ویزا 4 تعلیمی ویزا پر قبرص جاتے ہوئے 2، ورک ویزہ پر سعودی عرب کے 2، وزٹ ویزا پر کینیا کے ایک، ورک ویزہ پر رومانیہ جاتے ہوئے 3 ٹورسٹ ویزا پر امارات جاتے ہوئے 2، بزنس ویزہ پر گھانا کے ایک اور وزٹ ویزا پر صومالی لینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو سفر سے روکا گیا۔ 17 جنوری کے 24 گھنٹے میں وزٹ ویزا پر انڈونیشیا اور رہائشی کارڈ پر امارات جاتے ہوئے بلیک لسٹ ہونے پر 2 افراد انڈونیشیا کے ایک، علاج پر ترکی کے ایک مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا۔ فیملی وزٹ ویزا پر عمان کے 4، ٹورزم ویزا پر اذربائیجان کے 2 اور ای ٹی اے وزٹ ویزا پر سری لنکا کے ایک مسافر کو روک دیا گیا۔