• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، ڈاکوؤں کی فائرنگ، سابق وزیر اہلیہ اور پوتے سمیت زخمی، دو محافظ ہلاک، ڈاکو مارا گیا

شکارپور (نامہ نگار) ضلع شکارپور میں جرائم پر ضابطہ نہ آسکا. ڈاکوؤں کی منہ زوری سابق وزیر کی گاڑی پر فائرنگ سابق وزیر اہلیہ اور پوتے سمیت زخمی، دو محافظ ہلاک جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم کی حدود فیضو روڈ مرزا نہر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی کی نیت سے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث میر غالب ڈومکی کے دو نجی محافظ سالار ڈومکی اور میہر علی ڈومکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ میر غالب ڈومکی ان کی اہلیہ اور اُن کا 8سالہ پوتا شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سکھر کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، محافظوں کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو نادر میرانی بھی مارا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے واردات سے فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر خانپور اسپتال پہنچایا، معلومات کے مطابق میر غالب ڈومکی اپنے تایہ کی وفات پر سکھر سے اپنے علاقے بخشاپور جارہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اہم خبریں سے مزید