• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، پولیس نے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر سےپولیس موبائل میں سادہ لباس افراد کاہ شہری کو مبینہ طور پر اغواء کئے جانے کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانہ میں درج کرلیا گیا، شہری کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانہ کی حدودبلاک 2کے رہائشی عدیل شیخ نامی شہری کو 12 جنوری کو اس کے گھر سے سادہ لباس میں مسلح افراد مبینہ طور پر اغوا ء کرکے لے گئے ، عدیل کے بھائی شیخ محمد علی کے مطابق میرے بھائی کو گھر سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ، سادہ لباس افراد پولیس موبائلوں اور ایک سفید رنگ کی کار میں آئے تھے ، دونوں پولیس موبائلوں پر نمبر پلیٹس بھی آویزاں نہیں تھی نا ہی کسی تھانے کا نام درج تھا ۔ سادہ لباس اہلکار میرے بھائی کو نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ میری فیملی کسی قسم کے غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے ۔ ایس ایچ او گلستان جوہر پیر شبیر نے بتایا کہ پولیس کو بذریعہ کورئیر درخواست موصو ل ہوئی تھی ،پولیس نے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 38/2025بجرم دفعات 365،34 کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید