سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 70واں یوم وفات منایا گیا ۔ممبر سیکنڈیٹ کمیٹی گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی فیصل منظور نے کہا کہ دنیائے اردو ادب میں اب تک اپنی نوعیت کے واحد افسانہ نگار ہیں ۔ زندگی کا بے باک ترجمان اور ایسا قلمکارجس نے اپنا راستہ خود بنایا، معاشرے میں ہر طرح کی ناہموار یوں کو اجاگر کیا۔ منٹو نے قلم سے نہ صرف زندگی کی بھرپور عکاسی کی بلکہ زندگی کے متعلق ایک واضح نقطہ نظر اپنے افسانوں میں پیش کیا۔