• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کا پاکستانی و ایرانی عوام اور فلسطینیوں کی مدد کرنیوالوں سے اظہار تشکر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان تمام آزادی کے متوالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو فلسطینی عوام کی مدد کے لیے سامنے آئے، خاص طور پر پاکستانی اور ایرانی عوام کا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیادت میں اختلافات شدید ہوچکے، پہلی بار اسرائیل کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاریخ گواہ ہے اسرائیل پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اسرائیل پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ لبنان میں آج بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم، یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسرائیل مذاکرات پر مجبور ہوا اور اسے پندرہ ماہ کے بعد یہ ادراک ہوا ہے کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ہم اپنی شرائط پر قائم ہیں، جن کی ضمانت قطر، مصر، امریکا اور اقوام متحدہ نے دی ہے۔ اسرائیل میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، اور نیتن یاہو کے پاس اپنی کابینہ کو دینے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے نکل رہی ہے، اور اب اسے مذاکرات کی شرائط کی پابندی کرنی پڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید