• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایم ٹی کا27واں کانووکیشن 3548 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

لاہور ( پ ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 27 واں کانوکیشن جوہر ٹاؤن مین کیمپس میں ہوا جس میں کل3548 گریجویٹس کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دی گئیں۔ 2867 بیچلر، 73ماسٹر، 546 ایم ایس/ایم فل اور62 پی ایچ ڈی ہولڈرزکو ڈگریوں سے نواز گیا ۔تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ڈاکٹر احمد عمر مراد، ڈاکٹر آصف رضا،لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید حسن، احمد عبداللہ ،پروفیسر عابد شیروانی، ناصر خان، ڈاکٹر شاہد، عرفان باجوہ ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت ہزاروں طلباء اور انکے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ اہم موقع پر گریجویٹس، ان کے اہل خانہ اور فیکلٹی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
لاہور سے مزید