لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود ،مولانا محمد امجد خان ،مفتی ناصر محمود نے کہا ہے کہ حکمران مدارس کے بجائے ملکی معیشت کا سوچیں ۔علماء دین کے ٹھیکیدار نہیں بلکہ دین کے چوکیدار ہیں دین کی حفاظ اللہ نے اپنے ذمہ لی ہے اور آج تک ہورہی ہے اور قیامت تک ہوتی رہے گی،مدارس والے ارباب اقتدار سے کوئی فنڈ نہیں مانگتے لیکن دینی مدارس اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے اور ایسے اقدامات سے دینی مدارس کو کنٹرول کر نے کا خواب کبھی شر مندہ تعبیر نہیں ہوگی جے یو آئی دینی مدارس کی خود مختاری کا تحفظ ہر میدان میں کرے گی یہ باتیں سابق وفاقی وزیر اور جے یوآئی راھنماء مولانا اسعد محمود ۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لمولانا محمد امجد خان، جے یوآئی کے صوبائ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی ناصر محمود،مولانا شاہ عبدالقادر و دیگر ن نے مدرسہ سراج العلوم میں عظیم الشان تکمیل بخاری اور مدرسہ معہد القرآن کی سالانہ تقسیم اسناد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔