لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین، ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سیکرٹری اسپورٹس محمد علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محکمہ اسپورٹس سے متعلق تعلیمی امور، اسپورٹس اکیڈمیز، تربیتی سہولیات اور دیگر معاون انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔