لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور مریم خان نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں مریضوں کیلئے طبی نگہداشت مانیٹرنگ و جامع صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی، بچہ وارڈ، ریسکیو 1122پروٹوکولز اور انفارمیشن ڈیسک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال و سینئر ڈاکٹرز نے طبی سہولیات فراہمی بارے بریفنگ دی۔