لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پی ایچ اے لاہور شہر میں درختوں اور پودوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پرعزم، ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کینال روڈ پرقانونی طریقہ کاراختیار کئے بغیر درخت کی شاخ کاٹنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سپروائزر سمیت تین اہلکار معطل کر دیا۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نیسپروائزر ایل بی سی۔ ظفر اقبال اور سٹاف ممبران مزمل اور عقیل حسین کو معطل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔