• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کی فسطائیت ضمنی انتخابات کے موقع پر کھل کر سامنے آ گئی ،ضیاء الدین انصاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی فسطائیت ضمنی انتخابات کے موقع پر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ حکومتی جماعت اپنے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کیلئے غنڈہ گردی، دھونس اور غیر جمہوری حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس نے جماعت اسلامی کے امیدوار کے وکیل کو اغواء کر کے مصطفیٰ ٹاؤن تھانے منتقل کیا۔ جیسے ہی جماعت اسلامی کی قیادت آر او آفس پہنچی، تو اغواء میں ملوث پولیس اہلکاروں نے وکیل کو رہا کر دیا۔
لاہور سے مزید