لاہور( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے فرض شناسی، مستعدی اور انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہسپتال کے احاطہ سے ملنے والے 6 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت اس کے والدین تک پہنچا دیا۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس ڈاکٹر انعم بتول کی پیشہ ورانہ مہارت، حاضر دماغی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔