• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای بز پورٹل پر مارچ تک سروسز کی تعداد 310 تک بڑھانے کا ہدف مقرر

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ویژن کے تحت پنجاب حکومت نے عوامی خدمات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے ای بز پورٹل پر مارچ تک سروسز کی تعداد 310 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔یکم فروری سے ا ی بز پورٹل پر فراہم کی جانیوالی خدما ت صرف اورصرف آن لائن ہی دستیاب ہوں گی اور درخواست گزار کو کسی بھی دفتری کام کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا جس میں صوبہ میں ای گورننس کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ای بز پورٹل، ای فاس پر عملدرآمد اور محکموں کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید