لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کا اقدام خودکشی کیس میں پولیس نے شامل تفتیش کیے گئے نوجوان کو کلیئر قرار دے دیا پولیس کی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکمل ذاتی نوعیت کا ہے، کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا نہ ہی نوجوان کی واقعے میں کوئی ذمہ داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی،اس لیے طالبہ کے اقدام خودکشی پر کسی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔