• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سکول آف ایمیننس جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ، رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ اور دور رس نتائج کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت طلباء و طالبات کو بغیر کسی فیس کے جدید طرز پر معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی، نواز شریف سکول آف ایمیننس کے قیام کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے جائزے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مسلسل پانچ روز تک جاری رہا، جس میں مجموعی طور پر228 درخواست گزاروں کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشنز کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید