• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان اور ولی خان کی برسی پر کوئٹہ میں سیمینار ہوگا‘ اے این پی

کوئٹہ (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باچاخان کی 37ویں اور رهبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بدھ کو دو بجے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی، صوبائی وضلعی قائدین کے ساتھ پشتون ادیب ودیگر سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔ بیان میں تمام سیاسی کارکنوں خصوصاً پشتونوں اور اے این پی کے کارکنوں سے آزادی، سماجی ترقی اور خوشحالی وقانون کے پاسدار دو عظیم رہنماؤں کے حوالے سے اس پرامن سیمینار میں شرکت کی استدعا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید