• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں سے ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے، سید فیروز عالم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی،جس سے معاشی استحکام اور سماجی خوشحالی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت رتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے عملی اقدامات کی بدولت پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے، موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا دیا اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے استحکام کی بنیاد رکھی، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیاں پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔ پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے معاشی ترقی کیلئے ٹھوس اصلاحات نافذ کی ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس اصلاحات، شفافیت اور کاروباری آسانی کیلئے کئے گئے اقدامات غیر معمولی ہیں، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے، انفراسٹرکچر کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہو گئی ہے ، شہباز شریف نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھی ہے، اڑان پاکستان پروگرا م ملک وقوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گا۔
کوئٹہ سے مزید