اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی کوئی بھی تاجر تنظیم مارکیٹوں میں تجاوزات کے حق میں نہیں ۔ تجاوزات نے اسلام آباد کا حسن گہنا دیا ہے ۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر چیرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا پالیسی ترتیب دیں ۔ تاجر برادری مکمل تعاون کرے گے ۔ پہلے مرحلہ میں سی ڈی اے ایم سی آئی کی طرف سے قائم تجاوزات ختم کی جائیں۔ بلیو ایریا نادرا کے دفتر کے سامنے سے تجاوزات ہٹائی جائیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اجلاس میں صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری - جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی -جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر ،کھڈا مارکیٹ کے صدر آصف محمود،میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال ، بہارہ کہو مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال ، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان ، آئی نائن مرکز کے جنرل سیکرٹری ولید خالد اور آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی بھی تاجر تنظیم مارکیٹوں میں تجاوزات کے حق میں نہیں ۔ تجاوزات نے اسلام آباد کا حسن گہنا دیا ہے ۔