• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے قطر معاہدہ میں اہم کردارادا کرنے پر قونصل جنرل کو گلدستہ اور مٹھائی دی

کراچی ( جنگ نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک قطر دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ قطر کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ قطر کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پر کشش شعبوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے قونصل جنرلNayef hahein R.M Alsulaiti سے قونصل خانہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ جب قطر کے قونصل خانہ پہنچے تو قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کو گلدستہ دیا۔
ملک بھر سے سے مزید