اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے حزب اختلاف کیساتھ مذاکرات میں اس کے مطالبات کا جواب مرتب کرنے اور آئینی و قانونی صورتحال کی وضاحت کے لئےخصوصی کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے قانون و انصاف اور پارلیمان کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سیاسی امور کے لئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کو رکن نامزد کردیا ہے جبکہ حلیف جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے ایک ایک رکن آج (منگل) کو نامزد کردیں تاکہ اس خصوصی آئینی و قانونی کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ) کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جاسکے۔