• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا ہونہار طلباء کیلئے اسکالر شپ کا ایک اور انقلابی اقدام

کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کا بلوچستان کے ہونہار طلباءکے لئے اسکالرشپ کا ایک اور انقلابی پروگرام،حکومت بلوچستان نے BEEF کے توسط سے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے طلباء کو عالمی معیار تعلیم کے مواقع فراہم کر کے صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔اسکالرشپ پروگرام وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو بلوچستان کے طلبا ء کو یونیورسٹی آف آکسفورڈ جیسےعالمی معیار کے ادارے میں مکمل مالی معاونت کے ساتھ Fully Funded Graduate تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید