• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنز ایریا‘ کنڈا مافیا کا KE عملے پر حملہ‘ تشدد‘ ملازمین زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایبی سینیا لائن (لائنز ایریا) میں غیر قانونی بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے دوران کنڈہ مافیا کا کے الیکٹرک عملے پر حملہ اور تشدد، ملازمین زخمی ہو گئے۔ ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ زخمی ملازمین کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال روانہ کیا گیا۔ حملہ آور عناصر کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔کنڈا مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا۔ مذکورہ علاقے کے نادہندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید