• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقصود شاہ خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مقصود شاہ کو خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کا صدر اور میاں وجاہت علی کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ انتخاباب کے لئے پشاور میں اجلاس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان ، ہزارہ اور پشاور ڈویژنوں کے نمائندوں نے شرکت کی، خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے امجد خان، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے سید جعفر شاہ اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کی جانب سے میاں راحت شاہ بطور مبصر شریک ہوئے۔ محمد توفیق کو سینئر نائب صدر، جمال عزیز، مریم بشیر، محمد جنید اور شفیق احمد کو نائب صدور،نمرہ رحمٰن کو خزانچی، عبداللہ جان کو سینئر ایسوسی ایٹ سیکرٹری، ماریہ کنول، سلمان شاہ اور اسد ایاز کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور یاسر اسلام کو افسر تعلقات عامہ منتخب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے محمد ابراہیم، ذوفشان یاسر، خدیجہ اور صفا مروہ کو منتخب کیا گیا۔
پشاور سے مزید