پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے سی این جی سٹیشنز بندش کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں میں بد ترین سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے اہلیان پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہریوں کے مطابق کئی روز سے سی این جی سٹیشنز بند ہیں اسکے باوجود سوئی گیس غائب ہے جو محکمہ سوئی گیس حکام کی نا اہلی کا منہ بولٹا ثبوت ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے