• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی ایس کے اساتذہ، ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

پشاور ( وقائع نگار )پشاور پبلک سکول کے اساتذہ اور ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ادارے میں سٹاف اور اساتذہ کی تعداد 239ہے جبکہ ادارے میں ڈھائی ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں تاہم شدید مالی بحران کا شکار ہونے کے باوجود اساتذہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ طلبہ قیمتی وقت ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر تعلیم سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لیکر تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ۔
پشاور سے مزید