• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو تنخواہیں اور پنشز جاری نہیں کئے جائینگے تو ہڑتال جاری رہیگی ، قیصر باچہ

پشاور(وقائع نگار)کیپٹل میٹروپولیٹن میں تنخواہوں او ر پنشن کیلئے ہڑتال جاری ʼمزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر با چہ کا تنخواہ اور پنشنز تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلانʼ حکومت ٹرپل اے اکاوئنٹ رائج کریں تاکہ ملازمین کی تنخواہوں اورپنشز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکیں ʼ کیپٹل میٹروپولیٹن میں 17 جنوری تک کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشز جار ی نہ ہوئے جس پر مزدراتحاد نے تین دن سے کیپٹل میٹروپولیٹن میں ہڑتال جاری ہیں اور دفتر ی امور ٹھپ ہیں برو ز جمعۃ کیپٹل میٹروپولیٹن میں احتجاجی کیمپ جاری رہا جس میں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہʼ سرپرست اعلی ریاض خان ʼصدر شاہد مغل ʼجنرل سیکرٹری فضل محمودʼ نائب صدر بلال فیض ʼ ارباب امین حیدر ʼ حضرت علی ʼ صاحبزادہ بدر منیر ʼعامردرانی ʼ کرامت شاہ ʼ حنیف لالہ ʼ امداد ʼ ہلال خان ʼ طارق جمال دیگر عہدیداروں اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ʼ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاکہ جب تک ملازمین کو تنخواہیں اور پنشز جاری نہیں کئے جائینگے تو اس وقت تک ہڑتال جاری رہیگی
پشاور سے مزید