• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فریکل تھراپی ايسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی حلف برداری تقریب

پشاور (نیوز رپورٹر )پاکستان فریکل تھراپی ايسوسی ايشن خیبرپختونخوا کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز پشاور کے مقامی هوٹل میں ہوئی جس میں صوبہ بھر کے شعبہ فزیوتھراپی کے سربراہوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پیرزادہ خٹک صدر، ڈاکٹر عبید نائب صدر، ڈاکٹر جواد جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر بابر علی وردگ انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر نازش فیض فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ادریس ویب سیکرٹری، ڈاکٹر جمال خان جوائیٹ سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر فاروق آ ڈٹ سیکرٹری نے حلف اٹھالیا۔ڈاکٹر پیرزادہ خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام کیڈرکے فزیوتھراپسٹ کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت حال ہی میں اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے والے قرارداد کی روشنی صوبے بھر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ فزیوتھراپسٹ کو جلد مستقل کریگی۔ مستقل کونسل نہ ہونے کی وجہ خیبر پختونخوا کے فزیو تھراپسٹ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے اسلئے صوبائی فزیوتھراپی کونسل بننے کیلے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کنٹریکٹ فزیوتھراپسٹ کی مستقلی، آزادانہ کلینکس، ہاوس جاب و دیگر مسائل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پشاور سے مزید