پشاور(وقائع نگار) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں مذکورہ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رازم خان ، محمد اقبال اور اسلم عادل نے کہا کہ کئی دن گزر چکے ہیں ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ا چکی ہے کئ ملازمین کے گھروں کی بجلی گیس عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دیئے گۓ ہیں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے بعد اب ان کے گھروں میں اندھیرے چھا گئے ہیں علاقے کے دکانداروں نے اب مزید قرض پر سودا سلف دینا بھی بند کر دیا ہے۔ لیکن کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے میئر اور افیسر سمیت صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں آج مالی بحران پیدا ہوا ہے لیکن اس کے ازالے کے لیے اج تک کسی بھی سطح پر سنجیدگی سے حل نکالنے کی کوشش نہیں کی گئی اس سلسلے میں محکمہ بلدیات اور وزیر بلدیات مکمل ناکام ہو چکے ہیں جس کا خمیازہ بلدیاتی ملازمین کو بھگتنا پڑھ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ صرف کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نہیں بلکہ پورے صوبے کے بلدیاتی ملازمین ہر مہینے احتجاج ہڑتالوں کے بعد تنخواہیں وصول کر پاتے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے