• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارخانو میںدرجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات مسمار

پشاور( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ نےپی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے کارخانو میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے پی ڈی اے حکام کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا آپریشن کے دوران کارخانو میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات مافیا نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہوا تھا جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات وتجاوز ت کا بھاری مشینری کے زریعے خاتمہ کر دیا۔ پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی
پشاور سے مزید