• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسمیا و دیگر رجسٹرڈ 1504 مریضوں کی مفت طبی امداد اور دیکھ بھال رہے ہیں، حمزہ فاونڈیشن

پشاور(جنگ نیوز ) حمزہ فاونڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیاہسپتال پشاورکیجانب سے ایڈورڈزکالج میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں طلباءنے تھیلیسمیاوہیموفیلیامیں مبتلا غریب ونادار مریضوں کیساتھ ہمدردی اور جوش وجذبے کااظہار کرتے ہوئے خون کے250 تھیلے عطیہ کئے اور اس عظیم کارخیر میں حمزہ فاونڈیشن کی مدد کی۔ کیمپ سوسائٹی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ محمد زئی کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں کالج پرنسپل پروفیسرڈاکٹر شجاعت علی خان، سوسائٹی کے صدر سعد احمد جان، سینئر نائب صدر محمد سمیع، حماد، جنرل سیکرٹری طلحہ ضیاءودیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ حمزہ فاونڈیشن میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان اورآرایم او عتیق الرحمن نے شرکاءکوعطیہ خون کی اہمیت اورتھیلیسمیامرض سے متعلق آگاہی دی اوربتایاکہ حمزہ فاونڈیشن 19 سال سے تھیلیسمیا ودیگررجسٹرڈ1504مریضوں کی مفت طبی امداداوردیکھ بھال کررہا ہے۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی نے عطیات خون کیلئے طلباءکی حوصلہ افزائی کی اورکہاکہ وہ اس کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انہوں نے حمزہ فاونڈیشن کیجانب سے مریضوں کو دی جانے والی اسٹیٹ آف دی آرٹ سروسز اورانہیں مفت خون ،علاج ودیگرسہولیات دینے کے جذبے کو سراہا۔
پشاور سے مزید