• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر اہتمام ʼʼپشاور میں ٹریفک کے مسائل: وجوہات اور حلʼʼ کے موضوع پر ایک اہم ورکشاپ منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ شعبہ اربن اینڈ ریجنل پلاننگ، یونیورسٹی آف پشاورکے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں عوامی نمائندگان، سرکاری حکام، میڈیا نمائندگان،تاجر برادری اقلیتی برادری، وکلاء نمائندگان، ٹرانسپورٹ یونین نمائندوں، طلباء و طالبات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسودسمیت ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر شہزاد اور دیگر افسران نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیااور ٹریفک کے مسائل اور حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔شرکاء نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل شہری زندگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور ان مسائل کا حل تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہے۔ انہوں نے ٹریفک کے نظام میں اصلاحات لانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ورکشاپ میں کہا گیا کہ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اور عوامی شمولیت ناگزیر ہیں
پشاور سے مزید