• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عابد خان

پشاور(وقائع نگار) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم اوورسیز رائٹس واچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلیج سمیت مختلف ممالک میں پاکستانی مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم اوورسیز رائٹس واچ کے سربراہ عابد خان اضاخیل نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اچھا خاصہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں جس سے یقیناً ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ لوگ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، دوبئی، قطر اور دیگر ممالک میں مختلف شعبوں میں محنت کرتے ہیں تاہم حکومت کو چاہیے کہ اس کے بدلے ان مزدوروں کے مفت علاج، ان کے بچوں کو مفت اور پیشہ ورانہ تعلیم، سرکاری سکیموں میں ان کو شامل کرانے بیرون ممالک سے سفارتی رابطوں کے ذریعے ان کی مشکلات میں مزید کمی لانے اور دیگر فلاحی کاموں کیلئے اقدامات کرے تاکہ انہیں آسانیاں مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے اوورسیز رائٹس واچ بھرپور تحریک چلائیگی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے
پشاور سے مزید