پشاور(جنگ نیوز) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایم پی اے اور چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، تاج محمد خان ترند، اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ڈی سی آفس بٹگرام میں سالانہ سپورٹس اور ادبی مقابلوں کے نمایاں طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ضلع بٹگرام کے 20 ونرز اور 20 رنرز کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، پرنسپل صاحبان، اور طلباء نے شرکت کی۔ایم پی اے تاج محمد خان ترند نے اپنے خطاب میں کہاکھیلوں کے مقابلے طلباء کی تخلیقی، تعلیمی، اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ضلع بٹگرام کے طلباء کی شاندار کارکردگی ہمارے تعلیمی نظام کی کامیابی کا مظہر ہے۔ʼʼڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی اور شعور پیدا کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا:تعلیمی ترقی کے بغیر ملک کی خوشحالی ممکن نہیں۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی طلباء کی شخصیت سازی کے لیے نہایت اہم ہے۔ آپ کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے، اور ہم دعاگو ہیں کہ آپ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں۔ʼʼڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ جلد ہی بٹگرام میں طلباء کے لیے ایک سائنسی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا