• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ روڈ پر تمام مال بردار ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا

پشاور ( وقائع نگار )چارسدہ روڈ پر ٹریفک جام کے خاتمے کیلئےچارسدہ روڈ پر تمام مال بردار ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا قبائلی ضلع مہمند سے آنے والی ماربل گاڑیوں کو مچنی، ورسک روڈ استعمال کرنے کا حکم جاری کردیاگیا چارسدہ روڈ پر غیر ضروری یوٹرن بند کرنے اور ٹریفک جام والے مقامات بخشی پل، لڑمہ، خزانہ، سیوان، شاہ عالم اور ناگمان میں تجاوزات کا صفایا کرنے اور ان مقامات پر اضافی ٹریفک پولیس نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔چارسدہ روڈ پر ٹریفک جام کے خاتمے اور سڑک کو خراب ہونے سے بچانے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی، ٹریفک پولیس، علاقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید