پشاور ( وقائع نگار )باچا خان میڈیکل کالج مردان کے کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی (سی ایم ٹی کالج) کے طلباء وطالبات پیڈ انٹرشپ نہ ملنے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجا ج بن گئے گزشہ روز کالج کے طلبا ءو طالبات نے کالج میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے ہاتھوںمیں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی ایم ٹی کالج جو کہ سرکاری کالج ہے اور یہاں سے 174 طلباء و طالبات نے بی ایس کی ڈگری مکمل کرلی ہے سرکاری کالج ہونے کے باوجود بڑی بڑی فیسیں دیکر تعلیم حاصل کی ہے اور اسکے باوجود ہمیں پیڈ انٹرشپ نہیں دیا جارہا ہے اپنے مطالبات کے حوالے سے باچا خان خان میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر امجد علی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ڈین نے پیڈ انٹرشپ کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بورڈ آف گورنر ز کے ہونیوالے اجلاس میں پیڈ انٹرشپ کے مطالبہ کو ایجنڈے میں شامل کرینگے او ر اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے جس پر ہم ڈین ڈاکٹر امجد کا انتہائی مشکور ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے ممبران بورڈ کے اجلاس میں ہمارے مطالبہ کو متفقہ طورپر منظوری دیں گے مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔