کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی مدینہ کالونی میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی 3 نمبر مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب واقع گھر میں بدھ کی شام 22سالہ دیان ولد اطہر نے دوپٹے کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق، متوفی چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر تھا۔متوفی کی والدہ کا انتقال کئی برس قبل ہوگیا تھا۔بچے چھوٹے تھے ،جنہیں نانی نے پالا پوسا جبکہ حال ہی میں دیان کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی، جس کے بعد سے باپ بیٹے میں اکثر تکرارہوتی رہتی تھی اور اس نے والد کے اس اقدام سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔