• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار کا ملا نثار پولیس اہلکار کے قتل، اقدام قتل اور پولیس پارٹی پر حملے کے مقدمات میں بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جوڈیشل کمپلیکس نے لیاری گینگ وار کے ملزم ملا نثار کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل ،اقدام قتل اور پولیس پارٹی پر حملے کے مقدمات میں ملا نثار کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئےبری کردیا۔عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔وکیل صفائی اسامہ علی نے موقف اختیار کیا کہ ملا نثار کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ، مقدمات میں نامزد عزیر بلوچ ،حفیظ سمیت دیگر ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ،ملا نثار کو دیگر ملزمان کے انکشافات پر نامزد کیا گیا تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید