• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا۔ لاپتہ شہری ظفر پہلے گرفتار ہوا تھا پھر مفرور ہوگیا ہے۔ لاپتہ شہری خود پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی جنوبی کو ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی درخواست نمٹا دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید